07:41 , 15 نومبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رچرڈگرینیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا، جینٹری بیچ

جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینیل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے بارے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ صدرٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کیساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
پاکستانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےامریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکی وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا ہے۔ امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ مصنوعی ذہانت،رئیل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں کاروبار کیلئے آگیا ہوں۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو۔گزشتہ4سال ہم زیر عتاب رہے،بائیڈن انتظامیہ کا رویہ غیر مناسب رہا۔ ایسی ٹیکنالوجی پاکستان لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں30منزلہ عمارت بن جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION